کرکٹ کیریئرمیں میرابہترین وقت آئےگا،نسیم شاہ

پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ کرکٹ کیریئر میں میرا بہترین دور ابھی آنا باقی ہے۔ ان کے مطابق تجربہ، پختگی اور انجریز سے بچاؤ کارکردگی بہتر بنانے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو انٹرویو دیتے ہوئے نسیم شاہ نے بتایا کہ وقت کے ساتھ کھلاڑی کے کھیل کو سمجھنے کا انداز بدلتا ہے۔ نوجوانی میں تیز رفتار بولنگ پر زیادہ توجہ ہوتی ہے، تاہم اب وہ سمجھتے ہیں کہ بولر کے لیے اپنی حکمت عملی اور ہر گیند کے مقصد کو سمجھنا بھی ضروری ہے۔

نسیم شاہ اپنے 7 سالہ بین الاقوامی کیریئر میں 93 میچز کھیل کر 155 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ انجریز کے باعث انہیں کئی مرتبہ ٹیم سے باہر ہونا پڑا، جن میں 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ سے محرومی اور پاکستان سپر لیگ 2026 کے دوران کمر کی انجری شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انجری کے بعد کھلاڑی کو دوبارہ ابتدا کرنا پڑتی ہے، اس لیے بحالی کا مناسب پروگرام، اپنے جسم کو سمجھنا اور طبی ٹیم کی معاونت ضروری ہے۔

Back to top button