تنہائی انسانی صحت کیلئے نقصان دہ قرار

تنہا رہنا اور سماجی طور پر کٹ جانا اچھی صحت کے کم از کم 6 برسوں میں کمی لانے کا باعث بنتا ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
Tulane یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ تنہائی اور سماجی طور پر الگ تھگ ہونے سے صحت پر سنگین منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق الگ تھلگ رہنے اور تنہائی سے ڈپریشن، انزائٹی اور جسمانی صحت کے مسائل سے محفوظ رہنے والے برسوں کی تعداد میں کمی آتی ہے۔
اس سے قبل بھی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ تنہائی سے دماغی اور جسمانی صحت کے سنگین امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔
اس نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ دماغی صحت متعدد حیاتیاتی تبدیلیوں جیسے ورم، بلڈ پریشر، میٹابولزم اور دیگر جڑی ہوتے جس سے بھی جسمانی صحت متاثر ہوتی ہے۔
