گریپ فروٹ کھانے کے فوائد سامنے آ گئے

چکوترہ یا گریپ فروٹ عام ملتے ہیں اور کم کیلوریز والا یہ پھل صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔

وٹامن سی اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہونے کے باعث یہ پھل دل، مدافعتی نظام اور جسم کے دیگر اعضا کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

تحقیقی رپورٹس میں اس پھل کے متعدد فوائد ثابت ہوچکے ہیں اور اسے چند بہترین ترش پھلوں میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔

گریپ فروٹ میں غذائی اجزا کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، خاص طور پر فائبر، 15 سے زیادہ وٹامنز اور منرلز اسے کھانے سے جسم کا حصہ بنتے ہیں۔

Back to top button