فیلڈمارشل عاصم منیرسےروسی وزیرداخلہ کی ملاقات

روسی فیڈریشن کے وزیرِ داخلہ ولادی میر کولوکولٹسف نے جنرل ہیڈ کوارٹرراولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے دوطرفہ سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے پر خصوصی زور دیا گیا اور پاکستان اور روس کے سیکیورٹی اداروں کے درمیان قریبی ادارہ جاتی روابط اور بہتر ہم آہنگی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا
آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے روس کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں، بالخصوص سیکیورٹی کے میدان میں ٹھوس تعاون کو وسعت دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی خدمات کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔
