پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 پیسے کمی ہوئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 86 پیسے ہوگئی ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 396 روپے 65 پیسے میں دستیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ بحران کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کیا جاتا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔

 

Back to top button