بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق واشک کے علاقے پلانتک میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے نتیجے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے اور 4 دہشتگرد زخمی ہوئے جبکہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا، دہشتگرد عوام کو لوٹنے، اور خوف وہراس پھیلانے میں ملوث تھے۔

 

Back to top button