پنجاب بھر کے سرکاری سکولزکےاوقات کارتبدیل

حکومت پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیا اور 16 اکتوبر سے نافذ نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

پنجاب کے محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق پنجاب کے سرکاری سکولوں کے نئے اوقات کار 16 اکتوبر 2026 سے 31 مارچ 2027 تک نافذ رہیں گے اور سنگل شفٹ سکول پیر سے جمعرات صبح 8 بج کر 45 منٹ سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک کھلیں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سنگل شفٹ اسکولوں میں جمعے کو تدریسی اوقات صبح 8:45 سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے۔

پنجاب بھر میں ڈبل شفٹ سکولوں میں صبح کی شفٹ پیر سے جمعرات صبح 8:45 سے دوپہر 1:15 بجے اور جمعے کو صبح کی شفٹ 8:45 سے دوپہر 12:30 بجے تک جاری رہے گی۔

اسی طرح ڈبل شفٹ سکولوں کی دوپہر کی شفٹ پیر سے جمعرات دوپہر ڈیڑھ سے شام ساڑھے چار بجے اور جمعے کو دوپہر کی شفٹ 2 بجے سے شام ساڑھے چار بجے تک ہوگی۔

حکومت کی جانب سے پنجاب کے تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو افسران کو سکولوں کے نئے اوقات کار پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق گرلز سکولوں کے اوقات میں 15 منٹ کے فرق کو ضلعی حکام ضرورت کے مطابق ایڈجسٹ کر سکیں گے۔

Back to top button