افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے،وزیرخارجہ

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، جبکہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی پاکستان کی آبی، غذائی اور توانائی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

عمانی وزیر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں اسحاق ڈار نے علاقائی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے آبنائے ہرمز اور باب المندب میں محفوظ اور آزادانہ جہاز رانی کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حالیہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ ان واقعات میں ایک پاکستانی شہید اور پانچ زخمی ہوئے۔ نائب وزیراعظم نے سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اعادہ  بھی کیا۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت، غزہ میں بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی اور مسئلہ جموں و کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پُرامن حل پر بھی زور دیا۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، جبکہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی پاکستان کی آبی، غذائی اور توانائی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

 

Back to top button