ساحل پر اچانک لاکھوں مردہ مچھلیاں نمودار

ٹیکساس میں گلف آف میکسیکو کے ساحلی علاقوں میں اچانک سے لاکھوں مردہ مچھلیاں نمودار ہو گئیں، ساحل سمندر مردہ مچھلیوں سے بھر گئے۔ساحلوں پر مردہ مچھلیاں نمودار ہونے کے بعد انتظامیہ نے سیاحوں کیلئے انتباہ جاری کرتے ہوئے انہیں ساحلوں کا رخ نہ کرنے کی ہدایات جاری کردی۔
کوئینٹانا بیچ کاؤنٹی پارک کے حکام کے مطابق ٹیکساس کی برازوریا کاؤنٹی کی 64 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی، گلف آف میکسیکو میں سمندری لہروں کے ذریعے آنے والی، لاکھوں مردہ مچھلیوں سے بھر گئی ہے۔ٹیکساس پارکس اینڈ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے تھا کہ پانی میں آکسیجن کی سطح کم ہونے کے بعد دم گھٹنے کے باعث بڑے پیمانے پر مچھلیوں کی ہلاکت ہوئی ہے، گرمیوں میں درجہ حرارت بڑھنے کے بڑی تعداد میں مچھلیوں کے مرنے کی صورتحال پیدا ہونا عام بات ہے۔
