جنوبی افریقہ میں درخت پر پناہ لینے والے شیر عوامی توجہ کا مرکز

جنوبی افریقہ نے کروگر نیشنل پارک کے شیر اس وقت عوامی توجہ کا مرکز بن گئے جب سیلابی پانی سے بچنے کے لیے وہ ایک درخت پر چڑھ گیے۔
اسکی وجہ یہ تھی کہ نیچے زمین پر حالیہ سیلاب کی وجہ سے پانی موجود تھا جس پر شیر درخت پر چڑھ بیٹھے، شیروں کے لیے ویسے بھی درخت پر چڑھنا باعث فخر ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ وسیع و عریض کروگر نیشنل پارک جنوبی افریقہ میں کافی مشہور و معروف ہے، یہ پارک مختلف جنگلی حیات کا مسکن ہے۔
یہاں موجود متعدد اقسام کے شیر اس پارک کو اپنا گھر سمجھتے ہیں، اسی لیے یہ ورہامی لائن پرائیڈ سے بھی معروف ہے۔
