سمندرمیں900میل کافاصلہ طےکرنیوالی خاتون نے ریکارڈ بنادیا

امریکا سے تعلق رکھنے والی ایک باہمت ایتھلیٹ کیتھرین برئیڈ نے شارک مچھلیوں سے بھرے سمندر میں 900 میل تک تیرنے کا کارنامہ سر انجام دیا ہے۔

وہ پہلی ایسی فرد بنی ہیں جنھوں نے ریاست کیلیفورنیا کے تمام 900 میل کے فاصلے تک پھیلے ہوئے سمندری علاقے کو تیر کر پار کیا ہے۔

ریاست اوریگن سے شروع ہونے والا یہ سفر میکسیکو جاکر 4 ماہ سے کم وقت میں مکمل ہوا۔

33سالہ کیتھرین برئیڈ کا تعلق سان فرانسسکو سے ہے اور اس سفر کے دوران انہوں نے تند و تیز لہروں، سمندری طوفانوں، شارک مچھلیوں اور دیگر مسائل کا سامنا کیا۔111دن پر مبنی سفر کے دوران وہ روزانہ 5 گھنٹے تک تیرتی تھیں۔

اس سفر کے دوران ان کی ٹیم ایک 52 فٹ لمبی کشتی میں ساتھ سفر کرتی رہی۔

وہ روزانہ اوسطاً 10.3 میل تک تیرتی تھیں اور 18 دن پانی سے باہر آرام کرنے کے لیے گزارے۔

Back to top button