ظل شاہ سمیت 4مقدمات میں ضمانتی مچلکےجمع کرادیئے

 چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت جلاؤ گھیراؤظل شاہ قتل کیس کے مقدمے میں مچلکے انسداد دہشت گردی عدالت اور لاہورہائیکورٹ میں جمع کرادیئے۔ 3 مقدمات میں ضمانتی مچلکےجمع کرانے انسداد دہشت گردی عدالت (اےٹی سی ) لاہور میں پیش ہوئے۔عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد کے روبرو

پی ٹی آئی چھوڑنے والی 2اہم شخصیات کا جہانگیرترین سے رابطہ

پیش ہوئے اور ضمانتی مچلکے جمع کرائے۔

 انسداد دہشت گردی عدالت کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہورہائیکورٹ میں ظل شاہ قتل کیس میں ضمانتی مچلکے جمع کرانے کیلئے پیش ہوئے ،عدالت نے ظل شاہ قتل کیس میں عمران خان کی 2جون تک ضمانت منظورکی تھی ۔

عدالت نے آج عمران خان کو ضامن کے ساتھ خود بھی پیش ہونےکا حکم دیا تھا، عدالت نے 9 مئی واقعات کے مقدمات میں عمران خان کی 2 جون تک عبوری ضمانت منظورکر رکھی ہے۔

عدالت نے عمران خان کو تینوں مقدمات میں ایک ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانےکی ہدایت کی تھی۔

عمران خان مچلکے جمع کرانے کے بعد عدالت سے روانہ ہوگئے۔عمران خان کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات درج ہیں۔عمران خان کی گاڑی کو انسداد دہشت گردی عدالت میں لانے کی اجازت دی گئی ، عمران خان کی درخواست پر  ایڈمن جج عبہر گل نے اجازت دی۔

عمران خان کا آج لاہور ہائی کورٹ میں بھی  پیش ہونے کا امکان ہے، انہیں لاہور ہائی کورٹ میں ظل شاہ کیس میں ضمانتی مچلکے جمع کرانے ہیں۔

Back to top button