پرویز الہی کی اہلیہ،بیٹے راسخ الہی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

لاہور کے ماسٹر پلان میں مبینہ بدعنوانی کا مقدمہ،اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نے پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی ،بیٹے راسخ الہی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 14فروری تک توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی ،بیٹے راسخ الہی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج صفدر علی بھٹی نے عبوری ضمانت پر سماعت کی۔
عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر قیصر الہی ،راسخ الہی ،بہو زاہرا الہی عدالت پیش ہوگئے۔عدالت نے وکلا کو حتمی دلائل کے لیے طلب کرلیا۔

Back to top button