ججوں کیخلاف سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹیم تشکیل

وفاق نے سپریم کورٹ کے ججوں کے خلاف مہم کے محرکات اور ذمہ داروں کے حوالے سے تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کی سائبر کرائم ونگ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں 6 رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز ایکٹ 2016 کی دفعہ 30 کے تحت وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے ججوں کو بدنام کرنے کے لیے چلائی جانے والی مہم کی تحقیقات کے لیے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ایف آئی اے کی سائبر کرائم ونگ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں جے آئی ٹی انٹیلی جینس بیورو (آئی بی)، انٹرسروسز انٹیلی جینس (آئی ایس آئی) کے 20 گریڈ کے افسران، اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے 20 گریڈ کے افسر اور ایک افسر پر مشتمل ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی کے ٹی آر اوز میں سپریم کورٹ کے معزز ججوں کی بدنامی کی کوشش کے لیے سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم کے پیچھے چھپے حقائق کا تعین کرنا، ملزمان کی شناخت کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ کرنا اور متعلقہ عدالتوں میں پیش کرنے علاوہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچنے کے لیے تجاویز مرتب کرنا شامل ہے۔

جے آئی ٹی سے کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کو 15 روز میں ابتدائی رپورٹ جمع کرا دی جائے گی اور ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز جے آئی ٹی کو

شیخ رشید کو الیکشن لڑنےکی اجازت مل گئی،کاغذات درست قرار

تعاون فراہم کرے گا۔

Back to top button