شیخ رشید کو الیکشن لڑنےکی اجازت مل گئی،کاغذات درست قرار

لاہورہائیکورٹ نے ایپلیٹ ٹریبونل کا فیصلہ درست قراردیتے ہوئے شیخ رشید کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی حقائق کے برعکس منظور کئے گئے ہیں۔درخواست میں استدعا ہے کہ عدالت ایپلیٹ ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
لاہور ہائیکورٹ کے 3رکنی بنچ نے شیخ رشید کو الیکشن لڑنےکی اجازت
دیدی،لاہور ہائیکورٹ نے ایپلیٹ ٹریبونل کا فیصلہ درست قرار دیدیا۔
