ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے

آڈیو کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے علی امین گنڈاپور کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا،پولیس کی جانب سے علی امین گنڈا پور کو منہ پر کپڑا ڈال کر ڈیوٹی مجسٹریٹ نوید خان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو پی ٹی آئی رہنما پر عائد الزامات سے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ علی امین نے امن و امان قائم کرنے والے اداروں میں خوف و ہراس قائم کیا، آڈیو میں اسلام آباد پر قبضے اور کارکنوں کو اسلحہ استعمال کرنے کی ترغیب دی۔دوران سماعت پولیس نےرہنما پی ٹی آئی کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی
پی ٹی آئی رہنما کے وکیل بابر اعوان نے جوابی دلائل میں کہا کہ علی امین پر بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے، جن کو مبینہ طور پر دھمکایا گیا انہوں نے تو کیس کیا ہی نہیں،انہیں کیسے پتہ چلا آڈیو میں آواز علی امین گنڈا پور کی ہی ہے۔ ججوں اور مریم کی آڈیوز آئیں، ان پر کتنے پرچے ہوئے ۔ بہت سی ایپس ہیں جن کے ذریعے آوازیں بنائی جا رہی ہیں۔
عدالت نے پولیس کو علی امین گنڈاپورکو کل اے ٹی سی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔بعدازاں عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ میں دہشت گردی اور غداری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
