ریور فرنٹ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ماحولیاتی سروے مکمل کرلیا

ریور فرنٹ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ماحولیاتی سروے کا پہلا ڈرافٹ مکمل کر لیا۔

سروے کے مطابق روڈا انڈسٹریل رون میں 550 کے قریب انڈسٹری میں سے ایک کے پاس بھی ای پی اے کی این او سی موجود نہیں، روڈا انڈسٹریل زون میں 50 فیصد سٹیل انڈسٹری کام کر رہی ہے۔

ڈائریکٹر انوائرمنٹ نادیہ طاہر نے بتایا کہ سروے میں تمام انڈسٹری، ماحولیاتی اثرات، کاربن ایمشن، زیر زمین پانی کے استعمال، سیوریج، انفرا سٹرکچر کا جائزہ لیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانی کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے انڈسٹری کو معاوضہ فراہم کیا جائے گا، پنجاب سمال انڈسٹری اور ورلڈ بینک کے تعاون سے آلودگی کے خاتمے پر تعمیل کرنے والی انڈسٹری کو 1 کروڑ تک کا معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔

روڈا شہریوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ انفرا سٹرکچر اور ماحول دوست منصوبوں سے بہترین طرز زندگی فراہم کرنے میں کوشاں ہے۔

شہباز شریف کو اپوزیشن سے مذاکرات کا مشورہ

Back to top button