دریاؤں کی سطح بلند، ستلج میں درمیانے درجے کا سیلاب، درجنوں بستیاں متاثر

بہاولنگر: (دنیا نیوز) بارشوں سے دریاؤں کی سطح میں اضافہ جاری ہے، ستلج میں درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جس سے درجنوں بستیاں متاثر ہوئی ہیں۔
چشمہ بیراج سے پانی کا اخراج 4 لاکھ کیوسک تک جا پہنچا، دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے، مسلسل بارشوں پر پی ڈی ایم اے نے پانی میں اضافے کی وارننگ جاری کر دی ہے، نشیبی علاقوں کے 16 مواضعات زیر آب آ گئے، کروڑ لعل عیسن کے نشیب میں دریائی کٹاؤ میں تیزی آ گئی ہے، 3 سو ایکڑ قیمتی ارضی دریا برد ہو گئی، 2 ہزار 450 ایکڑ پر کھڑی تل، مونگی اور گنے کی فصلات زیر آب آ گئی ہیں، انتظامیہ نے ریسکیو پوائنٹس میں اضافہ کر دیا ہے اور لیہ میں 16 فلڈ ریلیف کیمپس بھی فعال کر دیئے گئے ہیں۔
دوسری جانب دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، چناب نگر کے مقام پر پانی کی سطح 80 ہزار کیوسک ہے، ہیڈ مرالہ کے ہیڈ خانکی اور ہیڈ قادر آباد پر بھی پانی کی سطح کم ہو رہی ہے، نشیبی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا
نگران حکومت کا دور اقتدار طویل ہونے کا خطرہ کیوں؟
ہے۔
