شیخ رشید کا دوبارہ سسرال جانے کا اعلان

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ  رشید نے کہا ہے کہ مجھے حکومت جانتی نہیں، میری کسی سے لڑائی نہیں، لگتا ہے کہ سسرال واپس جانا پڑے گا۔

اسلام آباد میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ مجھ سے موبائل فونزکے پاس ورڈ مانگ رہے تھے، وہ بھی بتا دیے، مجھے موت کی چکی میں رکھا گیا جہاں فواد چوہدری کو رکھاگیا، مجھ سے کیس کے بارے میں تفتیش نہیں کی گئی، مجھے پیٹریاٹ سیاسی جماعت بنانے کا کہا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے میراخیال تھا ریٹائر ہوجاؤں لیکن اب میں انہیں ختم کرکے دم لوں گا، مجھے حکومت جانتی نہیں، میری کسی سے لڑائی نہیں ہے، مجھے لگتاہے سسرال دوبارہ جانا پڑےگا،  مجھ پر کرپشن کا کیس ثابت ہوتو خود کو پھانسی چڑھا دوں گا۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ آج عدالت سے درخواست کی ہمارے گھر میں ڈکیتی ہوئی7 لاکھ روپے لےگئے۔

Back to top button