3کروڑ سمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کاانکشاف

نادرا کی آڈٹ رپورٹ 23-2022 میں کارڈز کی خریداری میں دو کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کردی گئی۔

آڈٹ رپورٹ کےمطابق بولی دہندہ کمپنی کی سیکیورٹی کلیئرنس کے بغیر سمارٹ کارڈز خریدے گئے۔حتمی بولی دہندہ کمپنی ایس ای ایل پی کی سیکیورٹی ایجنسیوں سے کلیئرنس حاصل نہیں کروائی گئی۔انتظامیہ کی جانب سے بولی کی دستاویزات کی تصدیق نہیں کی گئی۔آڈیٹر جنرل  نے بے ضابطگیوں کے ذمہ داران کے تعین کی ہدایت کردی ۔

رپورٹ کے مطابق ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھے بغیر کارڈز کی مقدار اور اسٹاک کا تعین کیے بغیر دوبارہ آرڈر دیا گیا۔نادر ا انتظامیہ نے ساڑھے 40 لاکھ ڈالر مالیت کے اسمارٹ کارڈز اضافی خریدے۔ کارڈز کے موجودہ اسٹاک کو نظر انداز کرتے ہوئے جلد بازی میں خریداری کی گئی

عدت پوری کئے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار

https://googlynews.tv/?p=295458

Back to top button