’’پاکستان بیوٹی سیلون نبیلاز کی آئیفا ایوارڈ میں دھوم‘‘

آئیفا ایوارڈز کی تقریب کے دوران جہاں فنکاروں نے جلوے بکھیرے، وہیں پاکستانی بیوٹی آرٹسٹ نبیلا نے بھی ان حسین لمحات میں رنگ بھر کر ان کو مزید خوبصورت بنا دیا۔
مسلسل تیسری بار پاکستانی بیوٹی سیلون نبیلاز آئیفا ایوارڈز کی تقریب میں آفیشل ہیئر اسٹائلنگ اور میک اپ پارٹنر بن گئی ہیں، ابوظہبی کے یاس آئی لینڈ کے اتحاد ارینا میں ہونے والے آئیفا ایوارڈ کی تقریب میں جہاں بالی ووڈ کے چمکتے ستاروں نے اپنے جلوے بکھیرے وہیں پاکستانی بیوٹی آرٹسٹ کی بھی خوب دھوم رہی، پاکستانی بیوٹی آرٹسٹ کے تقریب کا حصہ ہونے کا اعلان ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا جس میں سلمان خان، فرح خان، نورہ فتحیٰ، وکی کوشال، کترینہ کیف، ابھیشک بچن سمیت بین الاقوامی ڈانس گروپ کوئیک اسٹائل نے بھی شرکت کی۔
پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ بالی ووڈ کے سب سے بڑے ایوارڈ شو کی تقریب میں بالی ووڈ شخصیات کے میک اپ اور ہیر اسٹائلنگ کی ذمہ داری پاکستان کی معروف میک اپ آرٹسٹ نبیلا مقصود کے سیلون کی ہوگی۔نبیلا سیلون کے آفیشل انسٹاگرام پر آئیفا کی پریس کانفرنس کی ایک ویڈیو بھی شئیر کی گئی، جہاں نبیلا کو ان کی خدمات کے اعزاز میں آئیفا شیلڈ وصول کرنے کے لیے سٹیج پر بلایا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سٹیج پر نبیلا کے ساتھ فرح خان، راجکمار راؤ اور دیگر شخصیات موجود ہیں، اس بار نبیلا کو بیک سٹیج پر ماسٹر کلاس کی پیشکش بھی کی گئی جہاں نبیلا نے یہ پیشکش ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ایک ویڈیو کے دوران نبیلا نے کہا کہ وہ اس پیشے سے کئی سالوں سے وابستہ ہیں، اب ہمیں ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ ہم آئیفا فیملی کا حصہ ہیں، ہم مسلسل تیسری بار اس پلیٹ فارم کا حصہ ہیں جس پر ہمیں خوشی ہے، آئیفا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے، تین دن کے لیے میرے سیلون کے سٹاف نے یہاں ذمہ داریاں نبھائی ہیں، نبیلا اور ان کی ٹیم نے 2018 میں آئیفا ایوارڈز کی تقریب میں پہلی بار شرکت کی تھی اور پھر 2022 میں آئیفا نے نبیلا اور ان کی ٹیم کو ایک بار پھر ذمہ داری سونپی۔
اب 2023 میں بھی بالی ووڈ فنکاروں کے حسن کو سنوارنے کے لیے ’نبیلا‘ کا ہی انتخاب کیا گیا ہے، نبیلا کو اپنے ’زیرو میک اپ‘ برانڈ اور میک اپ کی دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل ہے، وہ اپنے میک اپ کے جادو سے بالی ووڈ حسیناؤں کے حسن کو نکھاریں گی، تین دہائیوں سے زائد عرصے کے تجربے کے

اداکارہ یمنیٰ زیدی کو کرکٹ کیوں سیکھنا پڑ گئی؟

ساتھ وہ پاکستان کی نامور شخصیات کے حسن کو بھی سنوارتی آ رہی ہیں۔

Back to top button