اداکارہ یمنیٰ زیدی کو کرکٹ کیوں سیکھنا پڑ گئی؟

معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا کرکٹ سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں، کبھی بلا پکڑا نہ گیند کو ہاتھ لگایا، لیکن ڈرامہ ’’نایاب‘‘ میں خاتون کرکٹر کے کردار کیلئے کرکٹ سیکھنا پڑی۔
یمنیٰ زیدی ٹیلی ویژن ڈراموں میں اپنے اداکاری کے لیے مشہور ہیں جنہوں نے کئی مشہور ڈرامے کیے جن میں جیو ٹی وی پر آنے والا ڈراما ’تیرے بن‘ بھی شامل ہے، اس کے علاوہ ’دل نا امید تو نہیں، بختاور‘، اور ’صنفِ آہن‘ اور دیگر شامل ہیں، یمنیٰ زیدی ٹی وی پر اپنے منفرد کردار کے حوالے سے جانی جاتی ہیں، تاہم اب وہ چھوٹی سکرین کے بعد اب بڑے پردے پر نظر آئیں گی جہاں وہ پاکستانی فلم ’نایاب‘ میں اپنا ڈیبیو دیں گی۔
اداکارہ کہتی ہیں کہ نایاب بھی ایک مختلف کردار ہے، تاہم اگر کوئی اچھی کہانی آفر ہوگی تو وہ روایتی ہیروئن کا کردار بھی ضرور ادا کریں گی، محنت کر رہی ہوں اور اس عمل کا لطف اٹھا رہی ہوں، چونکہ یہ میری پہلی فلم ہے اس لیے ہر چیز کیلئے بہت محتاط ہوں، باقی نتائج کا فیصلہ عوام کرتے ہیں۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یمنیٰ زیدی کو اس سے قبل کئی پاکستانی فلمیں آفر ہو چکی ہیں لیکن انہوں نے صرف ’نایاب‘ کا انتخاب کیا جس کی وجہ بہترین سکرپٹ تھا، ہماری پوری کوشش ہے کہ اس اچھے مواد کو سکرین پر بھی بھرپور انداز میں پیش کریں تاکہ آڈئینس بھی اسے انجوائے کر سکیں۔
یمنیٰ زیدی کی پہلی فلم نایاب کی کہانی خاتون کرکٹر کی زندگی کے گرد گھومتی ہے، اداکارہ کے مطابق اپنی زندگی میں کبھی بلّا یا گیند نہیں پکڑی اور نہ ہی کسی پاکستانی کرکٹرز کا معلوم ہے، اس فلم کے لیے باقاعدہ ٹریننگ حاصل کی تھی۔یمنیٰ نے کہا کہ ’پاکستان میں کرکٹ کا جنون ہے لیکن اتفاق سے میں نے کبھی گیند یا بلّا نہیں پکڑا، اس لیے میری پوری توجہ اسی فلم پر تھی، اداکاری میں کوئی لہجہ اختیار کرنا، کوئی انداز اپنانے کے لیے اضافی محنت کرنی پڑتی ہے۔یمنیٰ زیدی نے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کا فلمی دنیا میں فی الحال تو کوئی مقابلہ نہیں اس لیے یہ کہنا ممکن نہیں کہ پاکستانی فلموں کو مستقبل کیا ہوگا، کیونکہ ابھی ہم اس پر کام کررہے ہیں۔ آپ اس کو مقابلہ کہتے ہیں، یہ مقابلہ نہیں، ابھی ہم سب مل کر اسے اس قابل بنا رہے ہیں کہ اسے مقابلہ کہا جا سکے۔
انٹرویو کے آخر میں انہوں نے نایاب فلم پر اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں بہت مزے کے سین ہیں جس سے عوام یقینی طور پر لطف اندوز ہوگی، یاد رہے کہ پہلی پاکستانی فلم میں کاسٹ کیے جانے سے قبل مئی 2022 میں یمنیٰ زیدی پاکستانی نژاد امریکی ہدایت کار اجمل ظہیر کی عرب ماحول پر بنائی جانے والی انگیریز فلم ’کریسٹر اینڈ دی نائٹ اسٹالین‘ میں کاسٹ کی گئی تھیں۔
ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ’نایاب‘ کو کب تک ریلیز کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اسے رواں سال کے وسط تک پیش کردیا جائے گا اگر یمنیٰ زیدی کی پاکستانی فلم سے پہلے عرب ماحول پر بننے والی امریکی فلم ریلیز ہوئی تو یمنیٰ زیدی کا شمار بھی ان اداکاروں میں ہو جائے گا، جنہوں نے ملک سے پہلے
عمران خان ملکی سلامتی کیلئے خطرہ کیسے بنا؟
غیر ملکی فلموں میں کام کیا۔
