اداکارہ نور نے شوبز چھوڑنے کی وجہ بتا دی؟

معروف اداکارہ نور بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ مرشد کے مذہبی سحر سے متاثر ہو کر شوبز کی دنیا کو خیرآباد کہا، اب سیاست کے میدان قدم رکھ کر خواتین کے حقوق کیلئے کام کریں گی۔اداکارہ نور بخاری کچھ عرصہ قبل اداکاری کو خیرباد کہہ کر مذہبی رجحانات کی طرف مائل ہوگئی تھیں، نہ صرف سراپا تبدیل کر لیا بلکہ مکمل طور پر عبادت گزار بھی ہوگئی تھیں نور بخاری سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اپنا مرشد قرار دیتی تھیں کچھ عرصہ قبل عمرہ کی ادائیگی کے موقع پر نور بخاری کی بشریٰ بی بی کے ہمراہ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر دیکھی گئی تھیں۔بشریٰ بی بی سے متاثر ہونے کے باعث انہوں نے اسی طرز کا عبایا پہننا بھی شروع کر دیا تھا جیسا بشریٰ بی بی پہنتی تھیں، نور بخاری نے اب عملی سیاست میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اپنے ایک انٹرویو میں انکا یہ بھی کہنا تھا کہ مرشد کی زندگی میں بھی تبدیلی آئی تھی پہلے وہ پنکی تھیں لیکن بعد میں جب عبادات و ریاضت کے بعد ان میں تبدیلیاں آئیں تو وہ مرشد کا درجہ اختیار کرگئیں، پاکستان کی انتخابی تاریخ میں اب یہ صورتحال عام ہوچکی ہے کہ اہم سیاستدانوں معتبر سنجیدہ شخصیات کیساتھ غیر سنجیدہ لوگ بھی محض شہرت یا توجہ حاصل کرنے کیلئے انتخابی عمل میں کود پڑتے ہیں جن میں دیگر کے علاوہ خواجہ سرا کے بعد اب ٹک ٹاکرز بھی شامل ہونے لگے ہیں۔ ٹک ٹاکرز نے بھی جبکہ ایک غیرسنجیدہ امیدوار اور گلوکار ہونے کا دعویٰ کرنیوالے چاہت علی خان جن کا اصل نام کاشف رضا ہے، نے لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 128 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں تاہم سابقہ اداکارہ نور بخاری جن کا اصل نام سارہ ہے، کے معاملے کو قدرے مختلف قرار اس لئے قرار دیا جا سکتا ہے کہ ان کے موجودہ شوہر عون چوہدری ایک سیاسی شخصیت ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت میں عمران خان کے معتمد خاص سمجھے جاتے تھے اور اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور بھی رہ چکے ہیں، ان کی حکومت کے خاتمے کے بعد عون چوہدری شہباز شریف کی وزارت عظمیٰ میں ان کے سیاسی مشیر بن گئے انہوں نے 2012 میں نور بخاری سے شادی کی تھی لیکن چندماہ بعد ہی یہ رشتہ ختم ہو گیا تھا لیکن 2020 انہوں نے دوبارہ نور بخاری سے ہی شادی کرلی نور بخاری اس سے قبل ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے وکرم نامی ہندو بزنس مین انکے بعد فاروق مینگل اور گلوکار حامد علی خاں کے صاحبزادے ولی حامد خاں سے بھی شادی کر چکی ہیں، عون چوہدری اسوقت استحکام پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہیں اور انہی کی خواہش پر نور بخاری اب سیاست کے میدان میں انٹری دے رہی ہیں اور انہوں نے استحکام پارٹی کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست کیلئے کاغذات جمع کرائے ہیں۔
—
