پاکستانی اداکارہ حنا الطاف نے کراچی کوجیل قرار دیدیا

پاکستانی اداکارہ حنا الطاف نے کراچی کو جیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ لڑکی ہونا ہی ہمارے ملک میں گناہ ہے۔

حنا الطاف ان دنوں لندن میں اپنی چھٹیاں گزار رہی تھیں، اداکارہ نے لندن سے روانہ ہونے سے چند گھنٹوں قبل اپنی ایک ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے اپنے لندن کے ٹرپ کو شاندار کہا۔

حنا الطاف نے کراچی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری کراچی کی فلائٹ ہے میں نے سوچا کہ لندن میں آخری ناشتہ ہوجائے واپس کراچی کی جیل میں قید ہونے سے پہلے کیونکہ وہاں لڑکیاں زندگی نہیں گزار سکتیں، سڑکوں پر چل نہیں سکتیں، لڑکی ہونا ہی ہمارے ملک میں گناہ ہے۔

اداکارہ کی اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، کسی صارف نے انہیں اپنے شہر کی برائی کرنے پر تنقید کی تو کسی نے ان کی بات سے اتفاق کیا۔

Back to top button