’’اداکار رنویر سنگھ کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ کیساتھ تصویر وائرل‘‘

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رنویر سنگھ کی پاکستانی نوبیل انعام یافتہ سماجی کارکن اور فلم پروڈیوسر ملالہ یوسف زئی کے ساتھ امریکہ میں تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔

بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی جانب سے ملالہ یوسف زئی کے ساتھ امریکا میں کھچوائی گئی سیلفی مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تھی، لوگوں نے اس پر طرح طرح کے تبصرے کیے۔

رنویر سنگھ نے ایک دن قبل اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری میں ملالہ یوسف زئی اور ان کے شوہر اسیر ملک کے ہمراہ امریکی ریاست اٹاہ میں کھچوائی گئی سیلفی شیئر کی تھی۔

سیلفی میں رنویر سنگھ کو ملالہ یوسف زئی اور ان کے شوہر کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے، بعد ازاں سیلفی کو ملالہ یوسف زئی کے شوہر نے بھی اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں شیئر کیا اور بتایا کہ انہوں نے اہلیہ کے ہمراہ والی بال ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔

رنویر سنگھ اور ملالہ یوسف زئی دونوں والی بال ٹورنامنٹ میں خصوصی طور پر شریک ہوئے تھے، تاہم دونوں کے درمیان وہاں اچانک ملاقات ہوئی، دونوں شخصیات کے علاوہ والی بال ٹورنامنٹ میں معروف ہالی وڈ شخصیات بھی شریک ہوئی تھیں جن کے ہمراہ رنویر سنگھ اور ملالہ یوسف زئی نے بھی تصاویر بنوائیں۔

اسی حوالے سے بھارتی شوبز ویب سائٹ پنک ولا نے بتایا کہ رنویر سنگھ نے والی بال ٹورنامنٹ میں اپنی دیرینہ خواہشات بھی پوری کیں اور وہ ان شخصیات کے ساتھ سیلفی بنواتے دکھائی دیئے، جن کے وہ مداح تھے، رنویر سنگھ کی جانب سے ملالہ یوسف زئی کے ساتھ کھچوائی گئی سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اس پر طرح طرح کے تبصرے بھی کیے۔

ملالہ یوسف زئی کے شوہر نے بھی ملالہ کے ساتھ سیلفی کو سوشل میڈیا پر شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے امریکہ میں باسکٹ بال میچ سے خوب لطف اٹھایا جبکہ اس موقع پر بالی ووڈ سٹار رنویر سنگھ کے ساتھ بھی ملاقات ہوئی۔

ثانیہ مرزا بھارت میں ٹینس کے مستقبل سے زیادہ پر اُمید کیوں نہیں؟

Related Articles

Back to top button