اداکارہ صحیفہ جبار موت کا انتظار کیوں کرنے لگیں؟

معروف اداکارہ صحیفہ جبار نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دو ماہ سے صیح طور پر نیند نہیں لے سکی ہیں، مایوسی اور اُداسی کے باعث موت کا انتظار کرنے پر مجبور ہو گئی ہیں۔
صحیفہ جبار نے اپنی سلسلہ وار انسٹا گرام سٹوریز میں ذہنی صحت پر بات کرتے ہوئے ذہنی مسائل میں مبتلا رہنے کا اعتراف کرتے ہوئے مداحوں سے اپنی صحت یابی کی دعا کی اپیل بھی کی۔
ساتھ ہی ماڈل و اداکارہ نے اپنی سٹوریز میں شوہر کے تعاون اور ان کی محبتوں کا اعتراف کرتے ہوئے اس پر بات بھی اظہار افسوس کیا کہ ان کے شوہر ان سے کافی دور رہ کر نہ جانے کس حال میں ہوں گے اور ان کی پریشانی کو کس طرح برداشت کر رہے ہوں گے۔
ماڈل نے لکھا کہ انہیں اپنی موجودہ حالات کو سمجھنے اور انہیں قبول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، وہ بہت ہی غمگین، مسائل سے دوچار، بے سکون اور مایوس ہیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ ان کے ساتھ کیا اور کیوں ہو رہا ہے، وہ گزشتہ 60 دن سے سکون کی نیند نہیں کر سکیں، ان کا وزن 12 کلو تک کم ہوگیا ہے، ان کے اہل خانہ ان کی پریشانی دیکھ کر افسردہ رہتے ہیں۔
صحیفہ جبار خٹک نے لکھا کہ دراصل ان کی اپنی ذات سے لڑائی ہے، وہ اپنی وجہ سے ہی تکلیف کا شکار ہیں اور انہیں تکلیف سے اور کوئی آکر نہیں نکال سکتا، انہیں خود ہی اپنا درد برداشت کرنا ہے اور اس سے باہر آنا ہے۔
ان کے مطابق وہ اس قدر مایوس ہو چکی ہیں کہ انہیں کہیں سے کوئی روشنی نظر نہیں آتی، وہ ہر روز اپنی موت کی تمنا کرتی ہیں، انہیں اسی میں حل نظر آتا ہے لیکن ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ وہ جانتی ہیں کہ وہ ان مسائل سے ضرور نکلیں گی۔
اداکارہ نے لکھا کہ وہ انسٹاگرام اسٹوریز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے ایک پرتعیش ہوٹل کے آرام دہ بسترے پر لیٹ کر لکھ رہی ہیں لیکن وہ بے سکون ہیں، وہ تکلیف میں ہیں۔
ماڈل و اداکارہ نے لکھا کہ انہیں معلوم ہے کہ انہوں نے جنگ تنہا لڑنی ہے اور ایک دن وہ اس مایوسی سے نکل کر صحت یاب ہوجائیں گی، انسٹاگرام اسٹوریز میں انہوں نے ان تمام افراد کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے انہیں نیک خواہشات کے پیغامات بھجوائے۔
صحیفہ جبار خٹک نے لکھا کہ انہوں نے تمام افراد کے سب میسیجز پڑھے ہیں، وہ ان تمام افراد کی مشکور ہیں، جنہوں نے ان کی صحت یابی کی دعائیں کیں۔پیغامات بھجوانے والے افراد نے ہی انہیں احساس دلایا کہ ابھی تک دنیا میں احساس اور پیار موجود ہے اور انسان ایک دوسرے کے لیے فکر مند ہیں۔
انہوں نے اپنی اسٹوریز میں شوہر سمیت اہل خانہ کا بھی شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی اعتراف کیا کہ وہ سب ان کی وجہ سے پریشان ہیں، مداحوں سے اپنی صحت یابی سمیت اہل خانہ کے لیے بھی دعاؤں کی اپیل کی، اگرچہ صحیفہ جبار خٹک نے انسٹا گرام سٹوریز میں ذہنی مسائل پر کھل کر باتیں لکھیں، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ انہیں کس وجہ سے ذہنی پریشانیوں

منفرد گلوکار ’’طاہر شاہ‘‘ کی ہالی ووڈ میں انٹری

کا سامنا کرنا پڑا۔

Back to top button