منفرد گلوکار ’’طاہر شاہ‘‘ کی ہالی ووڈ میں انٹری

گانے ’’آئی ٹو آئی‘‘ سے پہچان بنانے والے منفرد پاکستانی گلوکار طاہر شاہ نے ہالی ووڈ میں انٹری کا اعلان کر دیا ہے، اداکار کے مطابق ان کی نئی ہالی فلم جلد ریلیز ہونے والی ہے۔
خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل طاہر شاہ نے کہا تھا کہ وہ 10 جون کو اپنے پروجیکٹ کے حوالے سے اہم اعلان کرنے والے ہیں، ان کے اس اعلان کے بعد شائقین نے سمجھ لیا تھا کہ وہ ایک اور نیا گانا ریلیز کرنے والے ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر گلوکار نے ہالی ووڈ میں قدم رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
42 سالہ گلوکار طاہر شاہ نے سماجی پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ وہ ہالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو دے رہے ہیں، ان کی فلم کا نام آئی ٹو آئی ہے، واضح رہے کہ طاہر شاہ کا آئی ٹو آئی گانا 10 سال قبل 2013 میں ریلیز ہوا تھا۔
طاہر شاہ کا کہنا ہے کہ یہ ہالی ووڈ فلم محبت کی دلفریب کہانی پر مبنی ہے، ’فلم آئی ٹو آئی کے ساتھ میں اپنے نئے دور کی شروعات کر رہا ہوں، یہ پروجیکٹ میرے دل کے بہت قریب ہے اور میں اسے دنیا بھر کے لوگوں کے ساتھ شئیر کرنے کا انتظار نہیں کر سکتا، فلم کی کہانی میرے دل کے بہت قریب ہے اور مجھے یقین ہے کہ فلم کی کہانی عالمی سطح پر لوگوں کو دلوں کو متاثر کرے گی۔
فلم کے سکرپٹ رائٹر، ڈائیلاگ رائٹر، ہدایت کار اور مرکزی کردار سمیت فلم کی پروڈکشن طاہر شاہ ہی کر رہے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ ’آئی ٹو آئی کے ذریعے میرا مقصد ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور اصلیت کو ظاہر کرنا ہے، یہ ایک ایسا پروجیکٹ ہے جو میرے فنی سفر میں ایک نئے دور کی نمائندگی کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ تین مراحل میں مکمل ہوگی، امریکا، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات میں فلم کی شوٹنگ کی جائے گی، آئی ٹو آئی لمیٹڈ کے ذریعہ تیار کردہ اس فلم میں کینیڈین، امریکی اور بین الاقوامی فنکار بھی کردار ادا کریں گے۔
طاہر شاہ نے لکھا کہ میں مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت فنکاروں کے ساتھ مل کر ایک ایک حقیقی تجربہ کرنا چاہتا ہوں، یہ ایک بہترین موقع ہے کہ انڈسٹری میں نئے چہروں کو متعارف کرائیں۔
پروجیکٹ پر کام کرنے کے دوران درپیش چیلنجوں پر بات کرتے ہوئے طاہر شاہ نے کہا کہ کسی بھی کامیاب پروجیکٹ کی طرح فلم ’ آئی ٹو آئی‘ کو وقت درکار ہے، میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتا تھا کہ فلم کا ہر پہلو کمال ہو، حقیقی اور کامیاب فن میں وقت لگتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ پروجیکٹ کامیاب رہے گا۔
طاہر شاہ نے کہا کہ ’2013 میں ریلیز کیا گیا گانا آئی ٹو آئی کی کامیابی تاریخی تھی، اب میں اپنے فن، لگن اور تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ سنیما میں اپنی فلم پیش کروں گا، مجھے یقین ہے کہ فلم آئی ٹو آئی نہ صرف تفریح کا سبب بنے گی بلکہ دیکھنے والوں کو بھی متاثر کرے گی، اپنی اداکاری کے ساتھ میں اسے ایک نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتا ہوں، طاہر شاہ کی جانب سے ہالی ووڈ فلم کے اعلان نے شائقین کو بھی حیرت میں مبتلا کر دیا اور فلم کی ریلیز کے لیے پُرجوش ہیں۔
واضح رہے کہ طاہر شاہ کے گانوں میں منفرد دھن، آواز اور میوزک ویڈیو انہیں دوسروں سے الگ بناتی ہے جس کی وجہ سے لوگ ان کے گانے کا ’مزاح‘ لیتے ہیں، بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور ورن دھون نے بھی ان کے گانوں کی

لاہور ماسٹر پلان 2050 کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

نقل میں ویڈیوز جاری کی تھیں۔

Back to top button