’’نصیرالدین شاہ کی سندھی زبان سے متعلق اپنے ہی دعوے کی نفی‘‘

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار نصیرالدین شاہ نے پاکستان میں سندھی زبان کے عدم فروغ اور زوال سے متعلق اپنے ہی دعوے کی نفی کرتے ہوئے پاکستانی عوام سے معافی مانگ لی ہے۔
نصیر الدین شاہ نے 5 جون کو بھارتی یوٹیوبر کو دیئے گئے انٹرویو میں برصغیر کی زبانوں پر بات کرتے ہوئے سندھی زبان سے متعلق بے بنیاد دعویٰ کیا تھا کہ اب سندھی زبان پاکستان میں نہیں بولی جاتی۔
اداکار کی جانب سے پاکستان میں سندھی زبان نہ بولے جانے کے دعوے کے بعد جہاں پاکستانی شوبز شخصیات نے ان کے دعوے پر ردعمل دیا تھا، وہیں عام سوشل میڈیا صارفین نے بھی اداکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں سندھ آنے کی دعوت دی تھی تاکہ وہ یہاں آ کر سندھی زبان بولنے والوں کو دیکھ سکیں۔پاکستانی ہدایت کار اور ڈائریکٹر یاسر نواز، دانش نواز اور اداکارہ منشا پاشا نے ایک ساتھ سندھی زبان میں کہا کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ آج بھی سندھی زبان بولتے ہیں۔
بیان کے کئی روز بعد نصیرالدین شاہ نے فیس بُک پر لکھا کہ میں پاکستان میں اُن تمام سندھی بولنے والوں سے معذرت کرتا ہوں جو میری غلط رائے سے ناراض ہوئے، میں مانتا ہوں کہ مجھے علم نہیں تھا لیکن کیا اس کے لیے مجھ پر حملہ کرنا ٹھیک ہے؟ انہوں نے مزید لکھا کہ سچ کہوں تو کئی سال تک غلطی سے ذہین شخص سمجھے جانے کے بعد ’جاہل‘ اور ’دکھاوے کا دانشور‘ جیسے القاب سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، یہ بڑی تبدیلی ہے۔
یاد رہے کہ نصیر الدین شاہ نے اس سے قبل بھی سندھی زبان سے متعلق اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے غلط بات کی ہے، اداکار کی جانب سے انٹرویو میں کہی گئی دو باتوں پر غیر ضروری تنازع کیا گیا، جس میں سے ایک بات ان کی غلطی تھی۔
اداکار نے واضح کیا کہ انہوں نے سندھی زبان سے متعلق غلط بات کی اور وہ اس معاملے پر غلط تھے، ساتھ ہی ان کی جانب سے مراٹھی اور فارسی زبان میں تعلق سے متعلق کہی گئی بات پر بھی تنازع کیا گیا جوکہ غلط تھا اور وہ اب بھی اپنی بات پر قائم ہیں۔
ان کے مطابق انہوں نے صرف یہ کہا تھا کہ مراٹھی زبان کے بہت سارے الفاظ فارسی سے لیے گئے اور اس میں کوئی غلط بات نہیں، اردو زبان خود بھی فارسی، ترک اور عربی زبان کا مرکب ہے جبکہ انگریزی میں بہت سارے الفاظ یورپی زبانوں کے ہیں اور اس معاملے پر وہ اب بھی قائم ہیں اور اسی حوالے سے ان پر کی جانے والی تنقید غیر ضروری ہے۔
تاہم ساتھ ہی انہوں نے سندھی زبان سے متعلق کیے گئے اپنے دعوے پر غلطی تسلیم کی، جس پر پاکستانی شوبز شخصیات، سوشل میڈیا صارفین

لاہور ماسٹر پلان 2050 کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

اور سندھی زبان بولنے والے افراد اداکار سے خوش دکھائی دیئے۔

Back to top button