اداکارہ صنم سعید نے بچے پیداکرنے سےپکی توبہ کرلی

ڈرامہ سیریل ’’زندگی گلزار ہے‘‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ صنم سعید کی اپنی دوسری شادی کی افواہوں کے حوالے سے سوشل میڈیا میں کافی IN ہیں، اداکارہ نے انکشاف کیا کہ دوسری شادی کا کوئی امکان نہیں ہے اور نہ ہی ان کو بچے پیدا کرنے کی کوئی خواہش ہے، اب وہ بچوں کو جنم نہیں دینا چاہتیں البتہ وہ کسی بے سہارا بچے کو ضرور گود لیں گی۔

صنم سعید گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی شادی اور تعلقات کی وجہ سے خبروں میں ہیں، گزشتہ ڈھائی سال سے ان کی شادی کی چہ مگوئیاں ہیں، سال نو کے موقع پر صنم سعید اور محب مرزا کی شادی کی افواہیں ایک بار اس وقت زوروں پر رہیں جب دونوں نے سوشل میڈیا پر ایک ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں اور دونوں نے انٹرویوز میں اپنے تعلقات سے متعلق مبہم باتیں کیں۔اگرچہ صنم سعید اور محب مرزا نے ایک دوسرے سے شادی کا واضح اعتراف نہیں کیا، تاہم دونوں نے ایسی خبروں کو مسترد بھی نہیں کیا اور حال ہی میں صنم سعید نے ایک بار پھر اپنی شادی سے متعلق مبہم باتیں کیں۔

صنم سعید حال ہی میں فریحہ الطاف کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شادی، تعلقات اور بچوں سمیت زندگی کے دوسرے معاملات پر باتیں کیں۔اداکارہ نے شکوہ کیا کہ لوگ ہر وقت دوسرے افراد کی ذاتی زندگی سے متعلق چہ مگوئیاں کرتے رہتے ہیں جو کہ اچھی بات نہیں۔ن کے مطابق جب ان کی والدہ بیمار ہوئیں تب بھی لوگوں نے چہ مگوئیاں کیں جب کہ ان کی طلاق اور رشتے ٹوٹنے سے متعلق بھی لوگ باتیں کرتے رہتے ہیں۔لوگوں کو ایسی معلومات کو حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے جو کہ ان کے لیے فائدہ مند ہوں، کسی کی شادی، طلاق اور دوسری شادی سے متعلق افواہیں یا چہ مگوئیاں کرتے رہنا کوئی اچھی بات نہیں۔

صنم سعید کے مطابق لوگ ان کی طلاق کے بعد ان کی دوسری شادی سے متعلق بھی چہ مگوئیاں کرتے رہتے ہیں، پروگرام کے دوران بچوں کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں صنم سعید نے کہا کہ ماضی میں انہیں بچے پیدا کرنے کی خواہش تھی مگر اب ایسا نہیں ہے، وہ کسی نئے انسان کو دنیا میں لانے کے بجائے کسی بے سہارا بچے کو گود لیں گی اور یہ سب سے اچھا عمل ہے۔

اسٹرابری دل کی صحت میں اضافے کیلئے مفید قرار

Related Articles

Back to top button