یش کی نئی فلم کی عکسبندی کس ملک میں ہوگی؟

سری لنکن بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سربراہ دنیش ویراکوڈی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی اداکار یش اپنی فلم کے کچھ مناظر سری لنکا میں فلمانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے یش کے ساتھ تصویر شیئر کی، بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر اداکار کی نئی فلم ’یش 19‘ رواں برس جون میں ریلیز ہوگی۔
کچھ ہفتے قبل کے جی ایف اداکار یش گوا بھی گئے تھے اور وزیراعلیٰ سے ملاقات کی تھی۔
تو ممکن ہے کہ وہ گوا اور سری لنکا میں اپنی نئی فلم کے چند مناظر کی عکسبندی کریں گے۔
خیال رہے کہ 14 اپریل کو یش کی فلم کے جی ایف 2 کو ریلیز ہوئے ایک برس مکمل ہوجائے گا۔
کے جی ایف کی دونوں فلموں نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا تھا اور اس فلم سے یش کو بہت مقبولیت ملی۔
