پاک نیوزی لینڈپہلا میچ بارش کی نظر ،دوسرا کل ہوگا

پاک نیوزی لینڈ ٹی20سیریزکا پہلا میچ گزشتہ روز بارش کی  نظر ہو گیا اور صرف 2بالز کا کھیل ہوا ۔اب دوسرے میچ کیلئے کل راولپنڈی میں میدان سجے گا ۔

راولپنڈی میں میچ میں بارش کے باعث پہلے ٹاس آدھا گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوا، تاہم آؤٹ فیلڈ سوکھنے کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان  مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ٹاس کے بعد بارش ایک بار پھر شروع ہوگئی اور  کیویز  کی بیٹنگ  تاخیر کا شکار ہوئی۔تاہم کچھ دیر بعد بارش رکی اور میچ 5 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا  لیکن نیوزی لینڈ کی اننگز کی 2 گیندوں کے بعد دوبارہ بارش شروع ہوگئی جس کے باعث میچ ختم کردیا گیا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک وکٹ کے نقصان پر صرف2 رنز بناسکی تھی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آج آرام کریں گے جبکہ نیوزی لینڈ کے بعض کھلاڑی آج پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔

Related Articles

Back to top button