خیبرپختونخوا کو وفاق مزید فنڈز دینے کو تیار ہے : طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کو دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں کےلیے مزید فنڈز دینےکو تیار ہے۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ این ایف سی کے تحت خیبرپختونخوا کو ملنے والی اضافی رقم دیگر صوبوں سے الگ ہے اور اس مد میں ساڑھے 8 ارب روپےپہلے ہی دیے جاچکے ہیں۔
سینیٹر طلال چوہدری نے بتایا کہ سابق فاٹا کے آڈٹ کا عمل صوبائی حکومت کی مدد سے مکمل ہوچکا ہے،آڈٹ رپورٹ سے متعلق محکمہ جاتی اکاؤنٹس کمیٹی (ڈی اے سی) کا ایک اجلاس باقی ہے،جس کےبعد رپورٹ سیفران کمیٹی میں پیش کی جائے گی۔
طلال چوہدری نے کہا کہ سیفران کمیٹی نے ہی مزید فنڈز جاری نہ کرنےکی ہدایت کی تھی،تاہم وفاقی حکومت دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں کی ضروریات کےلیے مزید رقم دینے کو تیار ہے۔

Back to top button