پاکستان کو ہاکی اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی مل گئی

پاکستان کو اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی مل گئی۔ایف آئی ایچ اولمپک ہاکی کوالیفائنگ ایونٹ آئندہ سال 13 جنوری سے 21 جنوری تک لاہور میں ہوگا۔سیکریٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین نے کہا ہے کہ ایف آئی ایچ کے ایونٹ کی میزبانی ملنا اعزاز کی بات ہے، 1990ء کے ورلڈ کپ کے بعد پاکستان 8 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔
