نیپال کرکٹ ٹیم طے شدہ شیڈول سے پہلے پاکستان پہنچے گی

نیپال کرکٹ ٹیم ایشیا کپ 2023 میں شرکت کے لیے طے شدہ شیڈول سے پہلے پاکستان پہنچے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپال کرکٹ بورڈ نے  ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان جلد آنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ  سے رابطہ کیا۔ ذرائع کے مطابق نیپال کرکٹ بورڈ نے ٹیم کو طے شدہ شیڈول سے پہلے پاکستان بھیجنے کی درخواست کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپال کرکٹ بورڈ نے پریکٹس کے زیادہ حصول کے لیے جلد آنے کی درخواست کی تو  پی سی بی نے درخواست تسلیم کرلی ہے۔پی سی بی نے نیپال کرکٹ بورڈ کو نئے  شیڈول کے بارے بتا دیا  ہے،  اب نیپال کرکٹ ٹیم 22 اگست کو کراچی پہنچے گی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپال کرکٹ ٹیم 22 سے 26 اگست تک کراچی میں پریکٹس میچز اور ٹریننگ کرے گی، نئے شیڈول کے مطابق اب نیپال کرکٹ ٹیم 27 اگست کو ملتان پہنچے گی۔

اس سے قبل نیپال کرکٹ ٹیم نے شیڈول کے مطابق 27 اگست کو پاکستان پہنچنا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیپال کے درمیان ایشیا کپ کا پہلا میچ 30 اگست

پھیپھڑوں میں خون جمع ہونےسے نمٹنے کے لیے نئے علاج کا تجربہ

کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔

Back to top button