اداکارہ اروشی پھر کرکٹر نسیم شاہ کے پیچھے کیوں پڑ گئی؟

ایشیا کپ کے دوران قریبی تعلقات کی افواہوں میں رہنے والی بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا اور پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ میں ایک مرتبہ پھر قربتیں بڑھنے لگی ہیں۔پاکستانی سپن بائولر شاداب خان کی شادی کے موقع پر کرکٹر نسیم شاہ نے انہیں انسٹا گرام پر مبارکباد دی تھی جس پر کمنٹ کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے کرکٹر نسیم شاہ کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔

قومی کرکٹر نسیم شاہ کی جانب سے نیک تمنائوں کا اظہار کرنے پر بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کا شکریہ ادا کیا گیا، نسیم شاہ نے 5 روز قبل شاداب خان کو شادی کی مبارک باد دینے کے لیے انسٹاگرام پوسٹ کی تھی۔اسی پوسٹ پر گزشتہ روز بھارتی اداکارہ نے نسیم شاہ کی سالگرہ کے موقع پر انہیں سالگرہ کی مبارک باد دینے کے ساتھ اعزازی ڈی ایس پی بننے پر بھی مبارک باد دی، اروشی روٹیلا کے کمنٹ پر نسیم شاہ نے اداکارہ کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ ک دوران دونوں سے متعلق افواہوں کا بازار گرم تھا اور ان کے درمیان تعلقات کی خبریں منظر عام پر آئیں تھیں۔اُروشی روٹیلا نے ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران نسیم شاہ کی ایڈٹ شدہ مسکرانے کی ویڈیو اپنی انسٹاگرام سٹوری میں شیئر کی تھی، جس پر اداکارہ خبروں کی زینت بنی تھیں۔

بعدازاں نسیم شاہ نے صحافیوں کے سوال پر جواب دیا کہ وہ تو بھارتی اداکارہ اُروشی روٹیلا کو نہیں جانتے، ٹوئٹر پر اروشی روٹیلا اور نسیم شاہ ٹاپ ٹرینڈ بھارتی اداکارہ کی جانب سے نسیم شاہ کو سالگرہ کی مبارک باد دینے کے بعد ٹوئٹر پر اروشی روٹیلا اور نسیم شاہ کے ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں، ٹوئٹر پر صارفین دلچسپ تبصرے اور میمز بناتے ہوئےبھی نظرآئے۔

نواز کاپرویز الٰہی کی آڈیو کا معاملہ جوڈیشل کونسل کو بھیجنے کا مطالبہ

Related Articles

Back to top button