پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں چاند گرہن کا آغاز

 

 

 

 

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں چاند کو گرہن لگنے کا آغاز ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ چاند گرہن ایشیا، یورپ، افریقہ، آسٹریلیا، شمالی اور جنوبی امریکا میں دیکھا جاسکے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق، رات 8 بج کر 28 منٹ پر چاند کی روشنی مدہم ہونا شروع ہوئی، جبکہ 9 بج کر 27 منٹ پر جزوی چاند گرہن کا آغاز ہوا۔

مکمل چاند گرہن رات 10 بج کر 31 منٹ پر شروع ہوکر 11 بج کر 12 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا۔

یہ مکمل چاند گرہن 11 بج کر 53 منٹ پر ختم ہو جائے گا، جبکہ جزوی گرہن رات 12 بج کر 57 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔ چاند گرہن کا مکمل اختتام رات 1 بج کر 55 منٹ پر ہوگا۔

 

Back to top button