پی سی بی کا افغانستان اور سری لنکا سے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے افغانستان اور سری لنکا کے ساتھ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے انعقاد کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

یہ پہلا موقع ہو گا جب پاکستان تین ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سیریز میں شریک ٹیموں میں پاکستان، افغانستان اور سری لنکا شامل ہوں گی۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز 17 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان افتتاحی میچ سے ہوگا، جبکہ فائنل 29 نومبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

تینوں ٹیمیں سیریز میں چار، چار میچز کھیلیں گی۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ سیریز نہ صرف شائقین کرکٹ کے لیے دلچسپی کا باعث ہو گی بلکہ آنے والے بڑے ٹورنامنٹس کی تیاری کے لیے بھی ایک اہم موقع فراہم کرے گی۔

Back to top button