محمود اچکزئی نے حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات پر سوال اٹھا دیا

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین کےسربراہ محمود خان اچکزئی نے حکومت اورپاکستان تحریک انصاف کےمذاکرات کے عمل پر سوال اٹھا دیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھاکہ جس حکومت کے پاس جائز مینڈیٹ ہی نہیں ہے اس سےکس بات کے مذاکرات ہورہے ہیں؟ ہم مذاکرات کی کامیابی کیلئے دعا کریں گے مگر جہاں یہ معاملہ ہو وہاں دعا قبول نہیں ہوتی۔

انہوں نےکہا کہ شہباز شریف ہمارے دوست ہیں مگر وہ تو مشرف کےوزیراعظم بننے کیلئے بھی تیار تھے۔

ایپکس کمیٹی اجلاس؛ بیرون ملک سوشل میڈیا پروپیگنڈا عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کرنے پر اتفاق

 

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ نوازشریف نے ہمت کرکے شہباز شریف کوروکا تھا مگر اب نوازشریف بھی پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

خیال رہےکہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے دو دور ہوچکے ہیں اور ان کی سربراہی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کی۔

Back to top button