محمود الرشید کی جناح ہاؤس حملہ کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کی جناح ہاؤس حملہ کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔
جج منظر علی گل نے درخواست پر سماعت کی، دورانِ سماعت پراسیکیوشن نے مؤقف اختیار کیا کہ محمود الرشید 9 مئی واقعے کے مرکزی ملزم ہیں اور انہیں اس واقعے سے متعلق 4 مختلف مقدمات میں سزا ہو چکی ہے۔
پراسیکیوشن کے مطابق، چار عدالتوں کے فیصلوں میں ملزم کا جرم ثابت ہو چکا ہے، جب کہ ان مقدمات میں بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی دفعات شامل ہیں۔
فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ سنایا اور محمود الرشید کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔
