ملکو کا نام ای سی ایل میں شامل

معروف پاکستانی گلوکار ملکو کا نام ای سی ایل میں ڈال دیاگیا
عید پر ملکو کے لندن سمیت برطانیہ بھر میں شیڈول شوز شائد نہ ہو سکیں گے۔
قیدی نمبر 804 کے گانے کے بعد شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے گلوکار ملکو کے 19 جون سے برطانیہ بھر میں 8 شو شیڈول ہیں اور تقریباً تمام شوز کے ٹکٹس بھی فروخت ہو چکی ہیں
عمر ایوب نے بجٹ کو” ڈڈو بجٹ“ قرار دے دیا
ملکو نے آج برطانیہ کے لئے فلائی کرنا تھا لیکن ذرائع کے مطابق اُنہیں سفر کی اجازت نہیں دی گئی ۔ ان شوز میں ان کےساتھ سارہ الطاف اور عائمہ فاروق بھی آرہی تھیں
اب دیکھنا یہ ہے کہ آرگینائزر ملکو کے بغیر یہ شو کرواتے ہیں۔
