مریم نواز کی طبیعت سنبھل گئی، سیاسی سرگرمیوں کا آغاز دورہ کراچی سے کریں گی

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت میں بہتری آگئی ہے اور انہیں ان کے معالجین نے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے بتایا ہے کہ نائب صدر مسلم لیگ (ن) 24 اپریل کو 2 روزہ دورہ پر کراچی جائیں گی اور 25 اپریل کو سندھ کے لیگی رہنماؤں سے ملاقات کریں گی، وہ این اے 249 میں لیگی امیدوار کے انتخابی جلسوں کے حوالے سے بلدیہ ٹاون چاندنی چوک پر کارکنان سے خطاب بھی کریں گی، جب کہ کراچی دورے کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی کی اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی گزشتہ ماہ طبیعت خراب ہوگئی تھی، رواں ماہ کے شروع میں ان کی طبیعت میں بہتری آئی تاہم انہیں ایک بار پھر گلے میں درد اور بخار نے آگھیرا اور ان کے معالجین نے انہیں کورونا ٹیسٹ کرانے اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے منع کردیا۔ تاہم وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغامات کے ذریعے عوام سے مخاطب ہوتی رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button