اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ، مریم نواز کواعزاز سے نواز دیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ‘اپنی چھت، اپنا گھر’ پراجیکٹ کے لیے یواین ہیبیٹٹ اسکرول آف آنر ایوارڈ وصول کرلیا۔

مریم نواز کو یہ اعزاز مسقط کے تاریخی کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں منعقدہ ورلڈ ہیبیٹٹ ڈے کی پروقار تقریب میں پیش کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کو یواین ہیبیٹٹ سکرول آف آنر ایوارڈ پیش کرنے کے لیے خصوصی طور پر اسٹیٹ گیسٹ کی حیثیت سے مسقط مدعو کیا گیا تھا۔ جبکہ اقوام متحدہ کے ہیومن سیٹلمنٹ پروگرام کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اینا کلوڈیا روزباخ نے وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر شرکاء کا خیرمقدم کیا۔

مریم نواز نے جب یو این ہیبیٹٹ اسکرول آف آنر ایوارڈ وصول کیا تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ اعزاز ‘اپنی چھت، اپنا گھر’ پراجیکٹ کے ذریعے اپنے گھر بنانے والے افراد کے نام کر دیا۔

دنیا بھر سے صرف 5 منتخب ممالک کے نمائندوں کو یواین ہیبیٹٹ سکرول آف آنر ایوارڈ دیا گیا۔ میانمار کے ہٹو وینگ، برازیل کے تھیاگو باؤرمین گبرٹ، تیونس کے عبدالمالک غانم اور لندن کے صادق خان بھی ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شامل تھے۔

 

Back to top button