500یونٹ بجلی استعمال کرنیوالوں کو سولر پینل دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 50سے500یونٹ استعمال کرنیوالے صارفین کو سولر پینل دینے کی منظوری دیدی۔

 وزیراعلی پنجاب نے عوام کو سولر پینلز کی فراہمی کے ’روشن گھرانہ‘ پروگرام کی منظوری کے لئے کل کابینہ اجلاس بلالیا پنجاب کابینہ سولر پینلز کی فراہمی کے منصوبے کی کل باضابطہ منظوری دے گی پنجاب حکومت50 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے کروڑوں صارفین کو سولر سسٹم دے گی

شوکت یوسفزئی کو برطانیہ جاتے ہوئے اسلام آباد ایئر پورٹ پر روک لیا گیا

ذرائع کے مطابق سولر پینل کی لاگت کا 90 فیصد پنجاب حکومت اداکرے گی، 10 فیصد صارف دے گاسولر پینل پانچ سال کی آسان اقساط پر صارفین کو فراہم کیے جائیں گےسردیوں میں سولر پینل کی قسط نسبتاً کم ہوگی، پینل صرف حکومت دے گی صارف کی ضرورت کے مطابق سرکاری بجلی اور سولر پینل سے حاصل ہونےو الی بجلی کے درمیان شرح کا تعین بھی ہوسکے گا

مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،ماضی کی تباہی کے اثرات سے عوام کو بچانے کی کوششیں کررہے ہیں،وزیر آعلی کا کہنا تھا کہ پانچ سال بعد عوام کو موجودہ مسائل کا سامنا نہیں ہوگا ۔

Back to top button