لاہور بورڈ نے میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کااعلان کردیا

لاہور بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ 2024 کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کے تحت سائنس گروپ میں لڑکوں میں سے محمد ایان کاشف 1190 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔دوسری پوزیشن دو بچوں نے حاصل کی جس میں معیز حیدر 1186 جبکہ مہین سجاد نے بھی 1186 نمبر حاصل کی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ: محسن نقوی کی سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت ملتوی
تیسری پوزیشن چار بچوں نے حاصل کی جس میں آبیرہ آصغر ،عبید اللہ عثمان , زینب اصف اور سحر شکیل نے 1186 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
آرٹس گروپ میں لڑکوں میں سے پہلی پوزیشن غلام حمای الدین نے 1073 نمبر حاصل کیے دوسری پوزیشن احتسام الحق جبکہ تیسری پوزیشن محمد فرحان نے حاصل کی۔
پوزیشن ہولڈر طلبہ کا اعلان کمشنر لاہور ڈویژن /چیئرمین بورڈ زید بن مقصود نے کیا۔
تقریب میں سیکرٹری لاہور بورڈ بشری بی بی اور کنٹرولر امتحانات محمد زاہد میاں اور ان کی ٹیم نے بھی شرکت کی۔
