مولانا فضل الرحمٰن کو 26 ویں آئینی ترمیم میں ساتھ لےکر چلے : رانا ثناء اللہ

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کاکہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو 26 ویں آئینی ترمیم میں ساتھ لےکر چلے،ہم ان کےبغیر آئینی ترمیم کےلیے آگے نہیں بڑھے۔

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جب بھی ضرورت پڑی مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان ہمارے پاس آسکتے ہیں،ہم ان کےپاس جاسکتے ہیں۔ہم پرانے دوستوں کو نہیں بھولے،ہمیشہ سے یاد ہیں۔

رانا ثناء اللہ کاکہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو 26 ویں آئینی ترمیم میں ساتھ لےکر چلے،ہم ان کےبغیر آئینی ترمیم کےلیے آگے نہیں بڑھے۔

سینئر رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ نے کہاکہ جو بھی مطالبات ہیں،ان پر سیاستدانوں کو بیٹھنا چاہیے،سیاست دان اگر آپس میں بیٹھیں گےتو معاملات سلجھیں گے الجھیں گے نہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ  ابتداء میں ہم سےتھوڑی سی کوتاہی ہوئی اس کا ہم نے ازالہ کیا،مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر سیاستدانوں سے بھی بات ہوگی۔

ٹرمپ سے بلا وجہ توقعات نہیں باندھنی چاہئیں : شاہ محمود قریشی

انہوں نے یہ بھی کہاکہ ایسا نہیں ہوتا کسی کا مطالبہ من و عن مان تسلیم کرلیں، کچھ مانا جاتا ہےکچھ منوانا جاتاہے۔

Back to top button