9مئی کیسز،عمران خان کی ضمانت کی اپیلیں سماعت کیلئےمقرر

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سانحہ 9 مئی کے کیسز میں ضمانت سے متعلق اپیلوں کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے 8 اپیلوں پر سماعت کی کاز لسٹ جاری کرتے ہوئے عمران خان کی قانونی ٹیم کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 12 اگست کو ان اپیلوں پر سماعت کرے گا، جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب بھی بینچ میں شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سماعت عمران خان کے وکیل سلمان صفدر کی استدعا پر ملتوی کی گئی تھی۔
