اللہ ملک کوعمرانی فتنے اور فریب سے محفوظ رکھے

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اس جھوٹ، فریب، گمراہی اور عمرانی فتنے سےاللہ تعالی وطن عزیزکو محفوظ رکھے۔

عمران خان اور پرویزالٰہی کے گزشتہ روز کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا عمران خان کے پاس پچھلے 26 سال سے ایک ہی اسکرپٹ ہے۔

انکا کہنا تھا ہماری حکومت عوام کو تاریخی ریلیف دے گی، عمران خان کے ہاتھوں 4 سالہ معاشی تباہی اور بدحالی سے قوم کونجات دلائیں گے۔

یاد رہےکہ گزشتہ رات لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا تھا کہ 25 مئی کو زیادتی کرنے والوں سے بدلہ لینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، مجھے پتا ہے قانون کے تحت ان کے ساتھ کیسا سلوک کرنا ہے، رانا ثنا اللّٰہ تمہارے خلاف کیس لا رہے ہیں، تم جیل جانے والے ہو، تمہیں پھانسی کی سزا ہو گی۔

درست ٹیم کا انتخاب نہ کرنا عمران کی بڑی غلطی تھی

جلسے سے خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا نواز شریف کے خلاف مقدمات ختم کرنے کے لیے مجھے ڈرایا جا رہا ہے لیکن میں کسی صورت کوئی ڈیل نہیں کروں گا اور اس امپورٹڈ حکومت اور الیکشن ہونے تک یہ جدو جہد جاری رہے گی۔

Back to top button