شاید علی امین گنڈا پورکسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں: کامران مرتضیٰ

جمعیت علمائے اسلام (ف) کےسینیٹر کامران مرتضیٰ  نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر وار کرتے ہوئے کہا کہ شاید علی امین گنڈاپور کسی اور کےایجنڈے پرکام کر رہےہیں اسی لیے انہوں نےمولانا فضل الرحمان پر تنقید کی ہے۔

ایک بیان میں سینیٹر کامران مرتضیٰ نےکہا کہ یہ سب کچھ پری پلانڈ ہے،علی امین گنڈاپور جان بوجھ کر چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں، ان کا اپنا ماضی یہ ہے کہ انہوں نےدو بار اپنےکارکنوں کی ہمت توڑی اورغائب ہوگئے۔

ریاست مخالف پروپیگنڈا کیس : پی ٹی آئی کے25 افراد دوبارہ طلب

 

انہوں نے کہا کہ  بظاہر ایسا لگتا ہے علی امین گنڈاپورغائب ہو کر جہاں گئے تھےوہ انہی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں،شاید علی امین گنڈاپور کسی اور کے ایجنڈے پرکام کر رہےہیں اسی لیے انہوں نے مولانا فضل الرحمان پر تنقید کی ہے۔

دوسری جانب جے یو آئی کےرہنما حافظ حمداللہ نےکہا کہ پی ٹی آئی قیادت گنڈاپور کو لگام دے ورنہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے پر مجبور ہوسکتے ہیں۔

Back to top button