جسٹس مظاہر علی نقوی کا چیف جسٹس کو خط

عدالت اعظمیٰ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو لکھے گئے خط کے دوران موقف اپنایا کہ میرے خلاف فضول اور غیرسنجیدہ شکایات درج کی گئی ہیں، جوکہ بدنیتی پر مبنی ہیں۔
جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ مجھ پر گوشواروں میں جائیداد کی کم قیمت دکھانے کا الزام لگایا گیا ہے، رولز کےمطابق جج کےخلاف شکایت چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل کو دی جاتی ہیں، کونسل سربراہ شکایت کا جائزہ لینے اور رائے دینے کیلئے کونسل ممبر کو بھیجے گا۔
خط میں کہا گیا کہ میرے معاملے میں 29 مئی کو جسٹس سردار طارق مسعود کو رائے کیلئے شکایت بھیجی گئی، مذکورہ جج کے 3 اور 26 اپریل کو کونسل ممبران اور مجھے لکھے دو خطوط ریکارڈ پر ہیں، خط میں کارروائی شروع کرنے کیلئے بے صبری اور بےتابی کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔
جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ جج کا یہ طرز عمل نہ صرف حیران کن تھا بلکہ یہ بے مثال تھا، کبھی بھی سپریم جوڈیشل کونسل کے کسی رکن نے اس انداز سے کام نہیں کیا، موجودہ ججوں کےخلاف متعدد شکایات کونسل سیکریٹری کے پاس ہونا بھی قابل ذکر ہے، ججوں کےخلاف متعدد شکایات ہیں لیکن صرف مجھے ہی نشانہ بنایا گیا ہے، مذکورہ جج کا یہ عمل میرے متعلق ان کے خیالات کو ظاہر کرتا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ29 مئی کو چیئرمین کونسل نے رائے کے اظہار کیلئے معاملہ ان کے پاس بھیجا، 65 دن سے زیادہ گزر جانے کے بعد بھی ان کی طرف سے کوئی رائے نہیں دی گئی، کونسل کارروائی کا فیصلہ کرے تو جج کو مؤقف دینے کیلئے 14 دن کا وقت دیا جائے گا، انکوائری کے طریقہ کار کے پیرا 9 کے مطابق 14 دن کا وقت دیا جائے گا۔
جسٹس مظاہر نقوی نے یہ بھی کہا کہ جس جج سے رائے طلب کی گئی ان کی ذمہ داری ہے مناسب وقت کے اندر رائے دیں، رائے کی مدت 14 دن سے زیادہ نہیں ہوسکتی ہے، انصاف نہ صرف ہونا چاہیے بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے، دنیا کی عدالتیں صدیوں سے اس اصول پر کام کر رہی ہیں کہ انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے، بد قسمتی سے مجھے یہ کہتے ہوئے افسوس ہے کہ میرے معاملے میں ایسا نظر نہیں آتا، ان حالات میں یہ کہنے میں حق بجانب ہوں کہ جان بوجھ کر رائے بڑھانے میں تاخیر کی جا رہی ہے۔
اپنے خط میں جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ یہ سب ایک مذموم ڈیزائن پر مبنی ہے، میرے ساتھ قانون کے مطابق انصاف اور مناسب منصفانہ سلوک
امریکی ڈالر 1 روپے 50 پیسے مہنگا ہو گیا
نہ کیے جانے کا امکا ن ہے۔
