ارکان پارلیمنٹ اپنے کیخلاف مفت بجلی استعمال کی مہم کیخلاف برہم

ارکان پارلیمنٹ اپنے کیخلاف مفت بجلی استعمال کی مہم کیخلاف برہم ،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رابطہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ارکان پارلیمنٹ نے اپنے خلاف مفت بجلی کے استعمال کی مہم کا معاملہ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ۔
ارکان اسمبلی نے شکوہ کیا کہ ارکان اسمبلی پارلیمنٹ لاجز کا کرایہ ادا کرتے ہیں، بجلی اور گیس کا بل بھی خود دیتے ہیں۔انتخابات میں حصہ لینے سے پہلے تمام ادائیگیوں کا این او سی جمع کرانا لازم ہے۔رہائش کا کرایہ، بجلی اور گیس کا بل ادا کرنے کے باوجود پارلیمنٹیرینز پہ کیچڑ اچھالے جانے پہ ارکان نے برہمی کا اظہار کیا۔
ارکان نے سپیکر سے کہا کہ وزارت توانائی کی اس مہم پہ خاموشی مجرمانہ ہے۔
وزارت توانائی کی جانب سے مفت بجلی فراہمی کی تردید نہ کرنے پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان کا وزارت کے خلاف تحریک استحقاق جمع کروانے کا فیصلہ کرلیا۔
ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزارت توانائی کو فوری فیک نیوز کی تردید کرنا چاہئے تھی۔
رؤف حسن ودیگر ملزمان کا2روزہ جسمانی ریمانڈمنظور
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ارکان کی عزت و توقیر پہ کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا۔ہاؤس کا کسٹوڈین ہوں، ارکان کی عزت میں اضافہ یقینی بناؤں گا۔
